05 August 2019 - 15:02
News ID: 440985
فونت
نجف اشرف عراق کے سمرکلاسز میں شریک ہونے والے 400 طلبا کے فارغ التحصیل ہونے کا پروگرام منعقد ہوا ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی شھر نجف اشرف عراق سے رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت الله یعقوبی کے دفتر نے سمرکلاسز میں شریک ہونے والے 400 عراقی طلبا کے فارغ التحصیل ہونے کا پروگرام مسجد «الرحمن» میں منعقد کیا ۔

مختلف تعلیمی سطح میں تعلیم حاصل کرنے والے ان طلبا نے اسلامی علوم میں سے احکام ، اخلاق، تجوید ، عقائد اور سیرت معصومین (علیهم السلام) کی تعلیم حاصل کی ۔

شهر الصدر عراق میں حضرت آیت الله یعقوبی کے نمائندہ حجت الاسلام شیخ محمد علوان البهادلی نے واضح طور سے کہا: ماه مبارک رمضان سے طلباء کے لئے سمرکلاسز کا اغاز کیا گیا تھا جو ابھی تک جاری و ساری تھا ۔

انہوں نے مزید کہا: مختلف میدانوں اور موضوعات میں مقابلے اور پکنیک وغیرہ اس دورے کا حصہ تھی ۔

واضح رہے کہ حضرت آیت الله یعقوبی کے دفتر نے سن 2003 عیسوی سے اج تک تقریبا 82 سمر کلاسز کے دورے منعقد کئے ہیں کہ جس میں 6200 سے زیادہ طلباء نے تعلیم حاصل کی ہے اور شرکت کی ہے ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬