ہندوستان نے کشمیر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کرنے کے لئے مزيد 70 ہزار فوجی کشمیر بھیج دیئے ہیں۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان نے کشمیر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کرنے کے لئے مزيد 70 ہزار فوجی کشمیر بھیج دیئے ہیں۔
کشمیر میں صورتحال مزيد ابتر ہوگئی ہے۔ کشمیر میں کرفیو کے نفاذ کے بعد انٹر نیٹ سروس بھی معطل ہے، اے ٹی ایم پر کیش ختم جبکہ پٹرول پمپوں کو تالے لگ گئے۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق بھارت نے کشیدگی کو مزید ہوا دینے کیلئے کشمیر میں 10ہزار نئے فوجیوں کی تعیناتی کے بعد مزید 70 ہزار فوجی وادی میں بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔
اس وقت 28 ہزار فوجی وادی میں تعینات ہیں۔ 70ہزار فوجیوں کے آنے کے بعد یہ تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔
کشمیر میں تحریک کو روکنے کیلئے بھارتی فوج نے سابق وزراء اعلی محبوبہ مفتی، عمر عبداللہ سمیت دیگر رہنماؤں کو نظربند کر دیا۔ وادی میں کرفیو نافذ اور انٹرنیٹ سروس بھی بند ہے۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے