رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کشمیر میں کشیدگی اور کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے بھارتی اقدام پر اظہار تشویش کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفین ڈیوجیرک نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں بریفنگ کے دوران کہا کہ سیکریٹری جنرل کئی مرتبہ اپنی پوزیشن واضح کرچکےہیں۔
اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل کا کشمیر کے مسئلے پر موقف اب بھی وہی ہے جو پہلے تھا، سیکریٹری جنرل کا موقف ہے کہ کشمیر سمیت تمام مسائل دوطرفہ بات چیت سے حل ہونےچاہئیں۔
ترجمان نے کہا یواین سیکریٹری جنرل تنازع کےحل کےلیے کردارکی پیش کش بھی کرچکےہیں، پاکستان نے ہمیشہ اس پیش کش کا خیرمقدم کیا لیکن بھارت نے مستردکیا، اقوام متحدہ کشمیرمیں سخت پابندیوں سے آگاہ ہے۔
اسٹیفین ڈیوجیرک نے کہا لائن آف کنٹرول کےدونوں اطراف اقوام متحدہ کا مبصر گروپ تعینات ہے، مبصرگروپ نےایل اوسی پرفوجی سرگرمیوں میں اضافےکامشاہدہ کرکے رپورٹ دی ہے، تنازع کےتمام فریقین سے تحمل کی اپیل کرتے ہیں۔