رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی نجف اشرف رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی کے دفتر کے ذمہ دار حجت الاسلام شیخ علی نجفی نے اپنے ایک بیان میں حج کے فوائد کی جانب اشارہ کیا اور کہا: حج کے بہت سارے فوائد ہیں از جملہ حج، خدا اور انسان کے رابطے میں استحکام کا سبب ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: خداوند متعال کی انسان کی خلقت کے وقت سے ہی اس پر خاص توجہ رہی ہے ، اس نے انسانی حیات کے لئے بہت ساری چیزیں نگاہ میں رکھی ہیں اور بہت ساری نعمتیں اسے عطا کی ہیں کہ جو لائق شمار نہیں ہیں اور حج کے ایام ، خدا کی ان عطا کردہ نعمتوں کے شکرانے کا اہم موقع ہے ۔
حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی کے دفتر کے ذمہ دار نے واضح طور سے کہا کہ مومن انسان حج کو غنیمت جانے اور اس سے باہر نہ ائِے مگر یہ کہ اس کے نفس میں بہتری اگئی ہو اور خود ، دوسروں و معاشرے کے لئے نمونہ عمل بن جائے ۔
انہوں نے حجاج بیت الله الحرام کو تاریخ پڑھنے کی دعوت دی اور کہا: حجاج، مرسل آعظم حضرت محمد مصطفی صلی الله علیه و آله و سلم) کی تاریخ کا مطالعہ کریں ، نزول وحی اور نشر اسلام کے دوران کو پڑھیں کیوں کہ ماضی اور حال میں بہت گہرا رابطہ موجود ہے ۔/۹۸۸/ ن