18 August 2019 - 13:13
News ID: 441083
فونت
اقوام متحدہ :
کشمیر کی غیر مستحکم صورتحال پر ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس میں 1965ء کے بعد پہلی بار مسئلہ کشمیر پر براہ راست غور کیا گیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنے اعلامیہ میں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حل کرنے پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ نے مسئلہ کشمیر پر ہونے والے سلامتی کونسل کے بند کمرہ مشاورتی اجلاس سے متعلق اپنی ویب سائیٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ کشمیر کی غیر مستحکم صورتحال پر ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس میں 1965ء کے بعد پہلی بار مسئلہ کشمیر پر براہ راست غور کیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل نے بھارتی اقدام کے باعث خطے میں پیدا ہونے والی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا اعادہ کیا گیا۔ بیان میں 8 اگست کو اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے کشمیر سے متعلق بیان کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬