18 August 2019 - 16:09
News ID: 441084
فونت
آیت الله نجفی :
عراق کے شیعہ مرجع تقلید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراق کے دشمن حقیقی اسلام محمدی سے مقابلہ میں کمر بستہ ہیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کے نجف اشرف کے عالمی رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق عراق کے شیعہ مرجع تقلید آیت الله بشیر نجفی نے حضرت عباس علمدار علیہ السلام کے روضہ سے منسلک الکفیل انجمن کے وفد سے ملاقات میں بیان کیا : حکام و ذمہ داروں کو جوان طبقہ پر خاص توجہ کرنے اور کو اہمیت دینی چاہیئے ، کیوں کہ ان کے اندر ملک کے مستقبل کو روشن کرنے میں مشارکت کی زیادہ قوت پائی جاتی ہے ۔

آیت الله بشیر نجفی نے اپنی گفتگو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے کہا : جوانان خود بھی علم حاصل کرنے اور سماجی فعالیت میں مشاکت کریں اور ترقی و پیش رفت میں دوسرے ممالک کے جوانوں سے سر فہرست ہوں ۔

مرجع تقلید نے وضاحت کی : عراق کے دشمن اپنی تمام کوشش عراق کے جوانوں کو دین سے دور کرنے اور ان کو منحرف کرنے میں لگا رکھی ہے اور حوزات علمیہ میں شک و شبہ پیدا کر کے اسلام ناب محمدی سے مقابلہ کرنے اور اس کے ماننے والے کو گمراہ کرنے کی کوشش میں ہیں ۔

انہوں نے اپنی گفتگو کے اختمامی مراحل میں جوانان کی دینی روشن خیالی و حمایت کے لئے عراق کے مقدس روضات کے اقدامات کی قدردانی کی ہے اور ان کو معاشرے میں پائی جانے والی مشکلات و بحران کو ختم کرنے کا راستہ جانا ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬