رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شہر لاہور کے علاقے چوہنگ میں جلوس عزا میں شریک عزاداروں پر لشکر جھنگوی اور تحریک لبیک کے مسلح دہشتگردوں نے حملہ کرکے 10 افراد کو زخم کردیا ہے ۔
یزیدی قریبی گھروں سے عزاداروں پر پتھر پھینک رہے ہیں۔ جلوس کے شرکاء نے واقعہ کے بعد احتجاجاً ملتان روڈ پر دھرنا دے کر سڑک بلاک کر دی ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری تک دھرنا جاری رہے گا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ چوہنگ شہر کا حساس علاقہ ہے، جہاں پولیس ٹریننگ سکول سمیت ٹریفک پولیس کا ہیڈکوارٹرز اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے دفاتر ہیں، اس علاقے میں سرعام اسلحہ رکھنا اور اس کا استعمال بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ آپریشن ردالفساد اور آپریشن ضرب عضب نچلی سطح تک کیا جاتا تو یوں شرپسندوں کو دہشتگردی کرنے کا موقع نہ ملتا۔ ادھربعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی بھی تصادم جاری ہے اور جلوس کے شرکاء پر قریبی گھروں کی چھتوں سے یزیدی پتھراؤ کررہے ہیں۔