‫‫کیٹیگری‬ :
11 September 2019 - 12:27
News ID: 441260
فونت
لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے جنرل سکریٹری نے شب عاشورا اپنے تاریخی خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی کو خطاب کرتے ہوئے کہا: اے فرزند رسول(ص) سید علی خامنہ ای اپکو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے جنرل سکریٹری سید حسن نصراللہ نے شب عاشورا اپنے تاریخی خطاب میں جو جنوبی بیروت کےعلاقے ضاحیہ کے سید الشھداء کیمپلیکس میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ نشر ہوئی، رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای سے تجدید عہد کیا۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ حضرت ایت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای، عصر حاضر کے حسین ابن علی علیھما السلام ہیں کہا: اے فرزند رسول سید علی خامنہ ای اپکو ھرگز تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ اسلامی استقامت اور مزاحمت عظیم ایک وسیع جنگ سے روبرو ہے کہا: « امریکا اور غاصب صهیونیت اس کوشش میں ہیں کہ ہمارے علاقے کا محاصرہ کرلیں »

سید حسن نصرالله نے مزید کہا: « اج ھمارے خیموں کے رھبر اور امام، امام خامنہ ‌ای ہیں اور ان خیموں کی مرکزیت اور اس کا سنٹر، اسلامی جمھوریہ ایران ہے لہذا امریکا کی کوشش ہے کہ اس خیمے کا محاصرہ کرلے »

لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے جنرل سکریٹری نے تاکید کی: « اج کی شب اور کل، ٹرمپ اور نیتن یاہو کو یہ ثابت کر دیکھائیں گے ہم ہر حالات و شرائط میں حسین ابن علیھما السلام کے ساتھ ہیں اور اگر حسین زمان علیہ السلام اپنی بیعت کو ہم سے اٹھا لیں تو میدان جنگ میں باقی رہیں گے اور کہیں گے کہ اے فرزند رسول(ص) اپ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے »

سید حسن نصرالله نے امریکا کی ظالمانہ پابندیوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: « ٹرمپ اور نیتن یاہو سے کہرہا ہوں کہ ہم وہ قوم ہیں جس کے ارادہ کے سامنے کوئی پابندی اور محاصرہ کارگر نہیں ہے ، پابندی ، فقر اور بھوک اثر انداز نہیں ہے » ۔

لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے جنرل سکریٹری نے مزید کہا: امام حسین علیه السلام اج بھی ہمیں دعوت دیتے ہیں اور دنیا کے مستضعفین کی مدد کی اپیل کی صدائیں ہماری کانوں تک پہونچ رہی ہیں ، امام حسین علیه السلام کی "هل من ناصر ینصرنی" کی صدا ہر دور میں اتی رہی ہے اور یہ اواز ہر زمانہ میں باقی رہے گی ۔

سید حسن نصرالله نے بیان کیا: جو لوگ بھی یہ تصور رکھتے ہیں کہ ہم ایک دن استقامت اور مزاحمت کے پلیٹ فارم سے ہٹ جائیں گے تو ہم ان کا جواب،  امام حسین علیه السلام کے اس نارے "هیهات منا الذله" سے دیتے ہیں ، ہم استقامتی پلیٹ فارم میں کامیابی کے سوا کچھ بھی نہیں دیکھتے ، یہ پلیٹ فارم مستضعفین اور مظلوموں کی واحد امید ہے ، امریکا جس نے اسرائیل کی بنیاد رکھی وہ ہمیں دن بہ دن مضبوط دیکھے گا ۔

لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے جنرل سکریٹری نے کہا: سعودیہ اگاہ رہ کہ یمن کے خلاف چھیڑے والی جنگ میں شکست سے روبرو ہوگا اور ایک بار پھر تاکید کر رہا ہوں کہ یمن کے خلاف اس بے رحمانہ جنگ کا خاتمہ ہوجانا چاہئے اور یمنیوں کو اپنے سلسلہ میں خود فیصلہ کرنے کا موقع دیا جائے  ۔

انہوں نے بحرین کے حالات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: بحرین کی حکومت خیانتکار حکومت ہے کہ جو اپنی عوام اور علماء پر ظلم کر رہی ہے نیز غاصب صھیونیت سے دوستانہ تعلقات بڑھانے میں کوشاں ہیں ۔

حسن نصرالله  نے بحرین کی عوام کو خطاب کرتے ہوئے کہا: اپ استقامت اور پائداری کے ذریعہ اس خائن حکومت کے خلاف جھاد کر رہے ہیں اور یہ جھاد ثمر بخش ہوگا ، میں بھی اپ کے ساتھ ہوں ۔ /۹۸۸ / ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬