26 September 2019 - 20:53
News ID: 441373
فونت
حجت الاسلام قاضی نیاز حسین نقوی :
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے کہا کہ پاکستانی قوم نے پہلے بھی زلزلے اور سیلاب میں اپنے بھائیوں کی دل کھول کر امداد کی تھی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے کشمیر میں ہونے والے زلزلے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اس اندوہناک قدرتی آفت میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کی دعا کی ہے اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زلزلے سے پنجاب، خیبر پختونخواہ اور آزاد کشمیر کے علاقے متاثر ہونے سے کاروبار زندگی متاثر ہوا ہے۔ متاثرین کی امداد ہماری قومی اور دینی ذمہ داری ہے کہ ان کی بحالی جلد از جلد ممکن ہو سکے۔

بیرون ملک واپسی پر جامعتہ المنتظر میں علما اور طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ پاکستانی قوم نے پہلے بھی زلزلے اور سیلاب میں اپنے بھائیوں کی دل کھول کر امداد کی تھی۔

ہم امید کرتے ہیں کہ متاثرین زلزلہ کی بحالی کا حکومتی سطح پر کام نہ صرف تیز ہوگا بلکہ عوام بھی اپنے بھائیوں کی امداد دل کھول کر کریں گے۔ اس حوالے سے صدقات و خیرات اور دیگر وجوہات شرعیہ سے بھی مدد کی جا سکتی ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬