28 September 2019 - 23:29
News ID: 441386
فونت
عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے صوبہ بابل کے شمالی علاقوں میں گشت اور کریک ڈاؤن سے اربعین سیکورٹی پلان پرعمل شروع کردیا ہے۔

رسا نیوز ایجسنی کی عراقی میڈیا سے رپورٹ کے مطابق، الحشد الشعبی کے مرکزی فرات کمان کے سربراہ علی الحمدانی نے سنیچر کو اس آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن میں جرف النصر کے علاقے کو بھی دہشت گردوں سے پاک کیاجائےگا ۔

انھوں نے بتایا کہ اس آپریشن کا مقصد اربعین کے موقع پر فول پروف سیکورٹی کا قیام ہے ۔

علی الحمدانی نے بتایا کہ اربعین سیکورٹی پلان کے تعلق سے الحشد الشعبی اور دیگر سیکورٹی دستوں کے درمیان مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ اربعین حسینی میں شرکت کے لئے پیدل کربلاروانہ ہونے والا عزاداروں کا پہلادستہ بصرہ کے علاقے راس البشہ سے روانہ ہوگا ۔

یاد رہے کہ اربعین حسینی میں شرکت کے لئے ہرسال عراق کے مختلف علاقوں سے عزاداروں کے پیدل کارواں کربلائے معلی کی جانب روانہ ہوتے ہیں ۔

اس کے علاوہ نجف کربلا ملین مارچ میں عراقیوں کے علاوہ ایران سمیت دنیا بھر سے کروڑوں زائرین شرکت کرتے ہیں۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬