28 September 2019 - 23:35
News ID: 441387
فونت
غزہ پٹی میں چھیہترویں حق واپسی مارچ کے موقع پر ایک فلسطینی شہید اور باون زخمی ہوگئے

رسا نیوز ایجنسی کے مطابق فلسطین کے وزیر صحت نے خبر دی ہے کہ غزہ پٹی میں فلسطینیوں کے چھیہترویں حق واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک فلسطینی شہید اور باون زخمی ہوئے ہیں۔ اس جمعے کو ہونے والا چھیہترواں حق واپسی مارچ الاقصی انتفاضہ اور قیدی کے زیر عنوان منعقد ہوا تھا۔

صیہونی فوجیوں نے مظاہرین کے خلاف کارتوس ، آنسوگیس اور زہریلی گیسوں کا استعمال کیا۔

پرامن حق واپسی مارچ تیس مارچ دوہزار اٹھارہ سے غزہ پٹی میں یوم الارض کی مناسبت سے شروع ہوا اور اب تک جاری ہے۔ تیس مارچ دوہزار اٹھارہ سے اب تک تین سو تیس فلسطینی صیہونی فوجیوں کی براہ راست فائرنگ میں شہید اور کم سے کم اکتیس ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔

فلسطینی تیس مارچ انیس چھیہتر میں اپنی زمینوں پر صیہونی حکومت کے قبضے کی یاد میں یوم الارض مناتے ہیں اور ہر سال تیس مارچ کو مظاہرے کرتے ہیں۔

صیہونی حکومت فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضہ کر کے اور ان پر یہودی کالونیاں تعمیر کر کے فلسطین کے جغرافیا کو تبدیل اور اس علاقے کو یہودی رنگ دینے کی کوشش کررہی ہے تاکہ فلسطینی علاقوں میں اپنا قبضہ مضبوط بنا سکے

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬