29 September 2019 - 23:28
News ID: 441398
فونت
صیہونی حکومت کے انتہا پسند مذہبی لیڈروں کی کال پر تین سو صیہونی انتہا پسندوں نے ایک بار پھر مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی پر حملہ کردیا ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے انتہا پسند مذہبی لیڈروں کی کال پر تین سو صیہونی انتہا پسندوں نے ایک بار پھر مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی پر حملہ کردیا ۔

العہد نیوز ایجنسی کے مطابق دو سو انتہا پسند صیہونیوں نے جن میں صیہونی پارلیمنٹ کے کچھ اراکین بھی شامل تھے صیہونی فوجیوں کی پشتپناہی میں مسجد الاقصی پر حملہ کردیا ۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی مذہبی لیڈروں نے اتوار کو مسجد الاقصی پر حملے کی کال دی تھی ۔

گذشتہ بدھ کو بھی صیہونی انتہا پسندوں نے صیہونی لیڈروں کے ساتھ مل کر مسجد الاقصی پر حملہ کیا تھا ۔

اس حملے میں بھی صیہونی فوجیوں نے حملہ آوروں کا ساتھ دیا تھا - صیہونی حکومت مسلمانوں کے قبلہ اول مسجدالاقصی کے خلاف مسلسل سازشیں کررہی ہے اور اس کو مٹانے کے درپئے ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬