06 October 2019 - 19:36
News ID: 441434
فونت
سعودی عرب میں اسلامی قانوں کو تجدد گرائی کے نام پر پامال کیا جا رہا ہے، شراب و قمار بازی کی اجازت کے بعد اب نامحرم جوڑے کوایک ساتھ ایک کمرے میں سونے کی اجازت ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے امریکہ اور اسرائیل کے اشاروں پر سعودی عرب کو گمراہی کے راستے پر گامزن کرنے کے لئےعملی اقدام اٹھا لئے ہیں اس سلسلے میں وہ سعودی عرب اور سرزمین حجاز پرمغربی تہذیب و تمدن کو فروغ دینے کے لئے عملی اقدام کررہے ہیں جن میں نامحرم جوڑے کوایک ساتھ ایک کمرے میں سونے کی اجازت بھی شامل ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق محمد بن سلمان کی اجازت کے بعد اب غیر ملکی غیر شادی شدہ جوڑے ایک ہی کمرے میں ایک ساتھ سو سکتے ہیں ۔

سعودی عرب نے گزشتہ ماہ ستمبر کے آخر میں پہلی بار عام سیاحت کا اعلان کرتے ہوئے غیر ملکی خواتین کو عبایا پہننے سے بھی آزاد قرار دیا تھا۔اور اب سعودی عرب نے غیر ملکیوں کی سیاحت کے لیے توجہ حاصل کرنے کی غرض سے انہیں مزید آسانیاں دینے کا اعلان کردیا۔

سعودی عرب کی حکومت نے سیاحت کے لیے آنے والے غیر ملکی نامحرم مرد و خواتین کو ہوٹل میں ایک ہی کمرہ لینے کی اجازت دے دی۔نئے قانون کے تحت اب کوئی بھی غیر ملکی مرد یا خاتون کرائے پر ہوٹل لینے کے بعد اپنے ساتھ کسی بھی غیر ملکی مخالف جنس کے شخص کو رکھ سکتا ہے۔ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان ملکی معیشت کو بچآنے کے لئے مغربی ثقافت کو ملک میں فروغ دے رہے ہیں اور اس طرح اس نے اعلانیہ طور پر اسلامی اور شرعی قوانین کے خلاف جنگ کا آغاز کردیا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬