15 October 2019 - 20:27
News ID: 441463
فونت
رپورٹوں کے مطابق آل سعود حکومت دوہزار گیارہ سے اب تک قطیف علاقے کے ایک سو اٹھائیس شیعہ مسلمانوں کو شہید کر چکی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مبطابق سعودی عرب کے قطیف علاقے کی ٹوئیٹر پر فعال سعودی شخصیت نے ایک پیغام میں اس علاقے کے شیعہ مسلمانوں کی سرکوبی کا سلسلہ جاری رہنے کی خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ سعودی حکومت ، دوہزار گیارہ سے اب تک قطیف کے ایک سو اٹھائیس افراد کو شہید کر چکی ہے جن میں اکتالیس افراد کو جیل میں ہی قتل کر دیا گیا ہے۔

ٹوئیٹر پر سرگرم سعودی شخصیت نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ شہر قطیف کے شیعوں کی سرکوبی میں حالیہ برسوں میں تیزی آئی ہے لکھا ہے کہ پورا علاقہ سیکورٹی محاصرے میں ہونے اور سعودی عرب کے شیعہ نشین علاقوں میں غیرملکی صحافیوں کے داخل ہونے پر پابندی کی وجہ سے شیعہ مسلمانوں کے خلاف آل سعود حکومت کے بہت سے جرائم منظر عام پر نہیں آپاتے۔

قطیف مشرقی سعودی عرب کا ایک شیعہ نشین علاقہ ہے اور تیل کے ذخائر سے مالا مال ہے تاہم یہاں کے شہریوں کو شیعہ ہونے کی بنا پر ظلم و ستم اور امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور اسی بنا پر اس علاقے میں سعودی حکومت کے ظلم و ستم کے خلاف مظاہرے ہوتے رہتے ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬