رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل کے ڈپٹی شیخ نعیم قاسم نے تہران میں جاری بین الاقوامی وحدت کانفرنس کی افتتاحی قریب سے خطاب میں کہا: اسلامی کامیابی کا راز وحدت میں پوشیدہ ہے ۔
انکا کہنا تھا: مسئلہ فسلطین انسانی،اسلامی اور عربی وحدت کا مرکز ہے اور امام خمینی(ره) کی جانب سے عالمی یوم قدس کا اعلان وحدت کا بہترین مظھر ہے۔
حزبالله لبنان رھنما کا کہنا تھا: مزاحمت نے ہمیں فرقہ پرستی سے آزاد کیا اور آج ہمیں اس بات کا غم نہیں کہ بعض ممالک اسرائیل سے دوستی کرنا چاہتے ہیں،ہمیں حق پر ایمان ہے ۔
انکا کہنا تھا کہ لبنان میں مظاہروں کے پیچھے امریکہ اور اسرائیل کا ہاتھ ہے اور امریکہ کی کوشش تھی کہ مظاہروں کی سمت کو حزب اللہ کی طرف کیا جایے حالانکہ حزب اللہ عوام کی مشکلات کے حل میں معاون رہی ہے۔
شیخ نعیم قاسم نے ایران کو مزاحمتی مرکز اور امام خامنہ ای کو کمانڈر قرار دیتے ہوئے کہا: بعض فلسطینی لیڈروں کو نشانہ بنانے سے مزاحمت کم نہ ہوگی بلکہ استقامت میں اضافہ ہوگا۔
حزب اللہ رھنما کا کہنا تھا: مقاومت لبنان، بحرین ، شام اور عراق میں سب کی حامی ہے اور مسئلہ فلسطین مرکزی اہمیت کا حامل ہے۔
شیخ نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ مقاومت میں اقتصادی، فوجی اور ثقافتی شعبے موجود ہیں اور ہم کسی کے سامنے تسلیم نہ ہوں گے۔
قابل ذکر ہے کہ وحدت کانفرنس بعنوان «مسجد اقصی اور وحدت امت» کے عنوان سے تہران میں جاری ہے۔/۹۸۸/ن