‫‫کیٹیگری‬ :
18 November 2019 - 22:51
News ID: 441624
فونت
قزاقستان کے صوبہ قاستانا میں حسن قرآت اور حفظ قرآن کریم کا مقابلہ منعقد ہوا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قزاقستان کے صوبہ قاستانا کی مسجد عمر آتا کی سالگرہ کی مناسبت سے حسن قرآت اور حفظ مقابلہ بعنوان «قرآن؛ آپ کے لیے رحمت» تمیریازف گاوں میں منعقد ہوا جس میں مقامی علما اور طلبا شریک تھے۔

افتتاحی تقریب میں مارال ایشان مسجد کے امام «دارخان سیزدیقوف» نے قرآنی تعلیمات کی ترویج کی اہمیت پر خطاب کیا۔

مقابلے میں حسن قرآت اور حفظ شامل تھا جہاں قرآت میں «آلمان آلدیار اولی»، «مدت بخت اولی» اور «آیبک آمانقالی اولی» نے بالترتیب اول تا سوم اور حفظ میں «آبای قولانبایف»، «بکبولات قایرات اولی» اور «مقصد آبای اولی» اول تا سوم کے حقدار قرار دیے گیے۔

قزاقستان مسلم فاونڈیشن کے تعاون سے جیتنے والوں میں توصیفی اسناد اور انعامات تقسیم کیے گیے/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬