10 December 2019 - 12:53
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 441738
فونت
بحرین:
قومی«أجران» مقابلہ میں معذوروں کے درمیان مقابلہ منعقد ہوا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پچیسویں قومی مقابلوں میں معذوروں کے درمیان مقابلہ ہوا جو جمعرات تک جاری رہیں گے۔

مذکورہ مقابلے وزارت انصاف اور اوقاف اسلامی اور بحرین ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے منعقد کیے گیے ہیں۔

وزارت انصاف و امور اسلامی کے سیکریٹری محمد طاهر القطان، نے تقریب سے خطاب میں کہا: بحرین ایوارڈ میں مختلف کیٹگریز شامل ہیں اور یہ پچیس سالوں سے منعقد ہوتے آرہے ہیں۔

انکا کہنا تھا: پچیسویں بحرین ایوارڈ میں اسپشل افراد یا قرآء کے لیے طلبا اور طالبات کے الگ شعبوں میں مقابلہ منعقد کیا جاتا ہے اور دیگر مقابلے فروری تک جاری رہیں گے۔

القطان کے مطابق خواتین کی اختتامی تقریب اپریل ۲۰۲۰ کو جبکہ مردوں کی اختتامی تقریب رمضان المبارک کو منعقد ہوگی۔

انکا کہنا تھا کہ اس سال کے مقابلوں میں ۴۶۱۱ امیدواروں نے نام لکھوائے جنمیں ۲۲۶۳ مرد اور ۲۳۴۸ خواتین شامل تھِیں۔

انکا مزید کہنا تھا: حفظ قرآن مراکز کے درمیان مقابلہ ، طلبا و طالبات قرآن مقابلہ «بیان» معذوروں کے درمیان مقابلہ «أجران» اور معمولی ڈس ایبل قرآء کا مقابلہ «غفران» جبکہ عام قرآء کا مقابلہ «رضوان» اور غیر عرب قرآء کا مقابلہ «سلمان فارسی» اور تلاوت و تجوید کے مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں۔/۹۸۹/ف

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں
پسندیده خبریں