12 December 2019 - 22:58
News ID: 441746
فونت
سپریم کورٹ آف انڈیا نے اجودھیا کے معاملے میں نو نومبر کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی سبھی درخواستوں کو خارج کردیا ہے

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ھندوستانی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے جمعرات کو اجودھیا تنازعے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی سبھی اٹھارہ درخواستوں کو مسترد کردیا ہے ۔

ان سبھی عذرداریوں پر بینچ نے چیف جسٹس کی سربراہی میں چیمبر میں غور و خوض کیا۔

سپریم کورٹ کی ویب سائٹ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے چیمبر میں کل اٹھارہ عذر داریوں پر غور و خوض کیا گیا اور پھر سبھی کو مسترد کردیا گیا۔

سپریم کورٹ کے نو نومبر کے فیصلے میں متنازعہ مقام پر رام مندر کی تعمیر کرنے اور مسلم فریق کو اجودھیا میں دوسرے مقام پر مسجد بنانے کے لئے پانچ ایکڑ زمین مہیا کرانے کا حکومت کو حکم دیا تھا۔/۹۸۹/ف

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬