رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر تحریک عراق کے سربراہ اور ممتاز عالم دین حجت الاسلام سید مقتدی صدر نے عراقی صدر برہم صالح کی طرف سے محمد توفیق علاوی کو وزیر اعظم نامزد کرنے پر رد عمل ظاہر کیا ہے۔
انہوں نے اپنی گفتگو میں بیان کیا : آج کا دن عراق کی تاریخ میں ثبت ہوجائےگا کیونکہ آج سیاسی پارٹیوں نے نہیں بلکہ عوام نے وزیراعظم کو منتخب کیا ہے۔
صدر تحریک کے سربراہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : آج کا دن عراقی تاریخ کا اہم دن ہے جس کے ذریعہ عراق کو مضبوط بنانے میں مدد ملےگی۔
انھوں نے تاکید کی : نامزد وزیر اعظم سے عوامی امنگوں کے مطابق وزراء کے انتخاب کی توقع کی جاتی ہے۔
حجت الاسلام مقتدی صدر نے کہا کہ عراقی وزیر اعظم علاوی سے توقع کی جاتی ہے وہ کسی بیرونی طاقت کے دباؤ کو قبول نہ کریں اور ملک و قوم کے مفادات کو پیش نظر رکھتے ہوئے آگے کی سمت گامزن رہیں۔