‫‫کیٹیگری‬ :
11 February 2020 - 14:29
News ID: 442097
فونت
فجر سلیمانی| 22 بہمن کی ریلی میں عوام کی شرکت پرآیت الله مکارم شیرازی کی قدردانی:
مراجع تقلید عظام میں سے حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے 22 بہمن کی ریلی میں عوام کی بھر پور شرکت کو دشمن خصوصا امریکا کے منھ پر زور دار طمانچہ جانا ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید عظام میں سے حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی 22 بهمن کی ریلی میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ریلی میں عوام کی بھر پور شرکت ، دشمن خصوصا امریکا کے منھ پر زور دار طمانچہ اور نظام اسلامی و اسلامی اقداروں سے ان کی وفاداری کا اعلان ہے ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے انقلاب اسلامی ایران کی پیروزی کی 41 ویں سالگرہ کی ریلی میں عوام کی بھر پور شرکت کو گذشتہ برسوں سے بہتر اور پر رنگ تر جانا ۔

اس مرجع تقلید نے تاکید کی: الحمد للہ ملت شریف ایران نے انقلاب اسلامی ایران کی پیروزی کی 41 ویں سالگرہ کی ریلی میں شرکت کر کے اپنے سنہرے ورق میں ایک اور صفحہ کا اضافہ کردیا ہے ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے کہا: اسلامی جمھوریہ ایران کی عوام نے اس بات کو ثابت کر دیکھایا کہ دشمن کی تبلیغات کارساز نہیں ہے اور وہ ان کے پروپگنڈے پر کان نہیں دھرتے در حقیقت انہوں نے اس ریلی میں شرکت کر کے دشمن خصوصا امریکا کے منھ پر زوردار تھپڑ رسید کیا ہے ۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬