18 February 2020 - 13:04
News ID: 442130
فونت
فلسطینیوں نے رام اللہ میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تل ابیب میں قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے ساتھ فلسطینی انتظامیہ کے اعلی حکام کی ملاقات کے خلاف فلسطینیوں نے رام اللہ میں احتجاجی مظاہرے کئے۔

فلسطینی عوام، گروہوں اور سیاسی جماعتوں نے حالیہ دنوں میں صیہونی حکام کے ساتھ فلسطینی انتظامیہ کے اعلی حکام کی ملاقات کی مذمت کی۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام نے فلسطینی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ ہر قسم کے روابط کو ختم کرے۔

اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری کے خلاف فلسطینیوں کے مظاہرے ایسے میں ہو رہے ہیں کہ جب امریکی صدر ٹرمپ نے 28 جنوری کو اسرائیل کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے ساتھ نسل پرستانہ سینچری ڈیل کی رونمائی کی۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬