22 February 2020 - 07:55
News ID: 442154
فونت
عراق کے صوبے نینوا کے شہر موصل سے ۴۵ کیلو میٹر کے فاصلے پر واقع امریکہ کے مخمور فوجی اڈے پر آج راکٹ حملہ ہوا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے نینوا کے شہر موصل سے ۴۵ کیلو میٹر کے فاصلے پر واقع امریکہ کے مخمور فوجی اڈے پر آج راکٹ حملہ ہوا ہے۔

المعلومہ خبر رساں ایجنسی نے آج عراق کے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ موصل میں امریکہ کے فوجی اڈے پر راکٹ داغا گیا جو امریکی فوجی اڈے کے دیوار کے قریب گرا جس سے اس فوجی اڈے کی دیوار گر گئی۔

واضح رہے کہ 3 جنوری 2020 کوایران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس کو شہید کرنے کے بعد عراقیوں نے امریکی فورسز کے انخلا کا مطالبہ کیا اور عراقی پارلیمنٹ میں امریکی فوجیوں کے انخلا سے متعلق مسودہ قانون کی منظوری دی گئی۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬