رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمھوریہ ایران کی حکومت کے ترجمان علی ربیعی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ منعقد ہونے والی پریس کانفرنس میں مختلف نیوز ایجنسیوں اور نیوز پیپرس کے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا: اسکول ھفتہ کے آخر تک بند رہیں گے نیز آئندہ ھفتے چھٹیوں کے سلسلہ میں مربوطہ محکمہ کی میٹنگ میں جمعرات یا جمعہ کو فیصلہ لیا جائے گا ۔
علی ربیعی نے کرونا وائرس کی وجہ سے اسکول بند کئے جانے اور ایجوکیشن کے حوالے سے ریڈیو ٹی وی کی سرگرمیوں کو سراہا اور کہا: حکومت فاصلاتی نظام تعلیم کے سلسلہ کو اگے بڑھائی گی تاکہ طلباء اپنی تعلیم اور کورس کو مکمل کرسکیں ۔
انہوں نے مزید کہا: اس ھفتہ کے آخر تک اسکولوں کے بند رہیں گے نیز آئندہ ھفتے چھٹیوں کے سلسلہ میں مربوطہ محکمہ کی میٹنگ میں جمعرات یا جمعہ کو فیصلہ لیا جائے گا ۔
حکومت ایران کے ترجمان نے مزید کہا: چین کے بعد ایران کرونا کے کنٹرول کرنے میں کامیاب رہا ہے اور ایران نے بیشترین مریضوں کا معالجہ کیا ہے۔
اسلامی جمھوریہ ایران کی حکومت کے ترجمان نے تاکید کی: در حقیقت ان اعداد و شمار کے مطابق ایران میں کرونا کے بیماروں کا علاج سنگاپور ، اٹلی ، جاپان اور جنوبی کوریا سے بالاتر ہے ، البتہ فراموش نہ ہو کہ ہم اب بھی اس وبا سے روبرو ہیں ۔/۹۸۸/ ن