03 March 2020 - 19:04
News ID: 442225
فونت
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمشنر مچل بچلیٹ نے بھارت کے متنازع شہریت بل کیخلاف بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمشنر مچل بچلیٹ نے بھارت کے متنازع شہریت بل کیخلاف بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمیشن کے دفتر نے جنیوا میں بھارتی حکام کو آگاہ کیا ہے کہ سربراہ انسانی حقوق کمیشن مچل بچلیٹ نے متنازع شہریت بل کیخلاف بھارتی سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے درخواست دائر کردی گئی ہے۔

ادھر بھارتی وزرات خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہریت بل ہمارا اندرونی معاملہ ہے جس پر غیر ملکی ادارے کو اعتراض یا درخواست دائر کرنے کا آئینی اختیار حاصل نہیں۔ بھارتی حکومت اپنے ملک کے مفاد میں ہر فیصلہ کرنے کے لیے آزاد ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬