07 March 2020 - 14:08
News ID: 442245
فونت
چین کے طبی ذرائع نے آج اعلان کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس ملک میں 28 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے اور مزید 99 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت ہوئے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ برس دسمبر کے وسط میں چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس کی وجہ سے سعودی عرب میں مسجد النبوی اور مسجدِ الحرام کو نمازیوں کے لیے نماز سے ایک گھنٹے قبل ہی کھولا جارہا ہے۔

چین میں کورونا سے اب تک 3070 افراد ہلاک ہوئے جبکہ دنیا کے دیگر ممالک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 100 افراد کورونا وائرس سے جان کی بازی ہار گئے جبکہ عالمی مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی اور کورونا سے نہ فقط جانی نقصانات ہو رہے ہیں بلکہ اس سے دنیا کی معیشت کو شدید دھچکا پہنچا ہے جس کا تخمینہ 300 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

فرانس میں صرف ایک رات میں کورونا کے 200 نئے واقعات رونما ہوئے جب کہ پیرس میں متاثرہ افراد کی تعداد 613 ہوگئی۔ مجموعی طور پر 90 ممالک اس وقت کورونا وائرس کی لپیٹ میں آچکے ہیں اور 13 ممالک میں تعلیمی ادارے بند ہونے سے 3 کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں۔

وائرس کے سبب امریکی تیل کی قیمتوں میں 10.1 فیصد کمی آگئی اور تیل کی قیمت فی بیرل 41.28 ڈالر پر آگئی۔

دوسری جانب عالمی ادارہ برائے صحت نے کورونا وائرس روکنے کے لیے ایران کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے

تمام ممالک سے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی روک تھام میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬