09 March 2020 - 15:43
News ID: 442264
فونت
ایران میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے اور اب تک 2000 سے زائد افراد صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہان پور نے اتوار کو روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران بتایا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2134 ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کے مزید کیس سامنے آنے کے بعد پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران اس مرض میں مبتلا ہونے والوں کی کل تعداد 6566 تک جا پہونچی ہے۔

ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمیں افسوس ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے آغاز سے اب تک اس کے نتیجے میں 194 افراد ہم سے بچھڑ چکے ہیں۔

دسمبر دوہزار انیس میں شہر ووہان سے شروع ہونے والا یہ وائرس اب تک دنیا کے 103 ملکوں کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق اب تک 107811 سے زائد افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 60924 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 3661 افراد کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونہ پڑا ہے۔/۹۸۸/ن

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬