07 April 2020 - 18:10
News ID: 442462
فونت
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہائڈروکسی کلوروکوئن دوا کی کھیپ امریکہ نہ بھیجنے پر بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کریں گے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہائڈروکسی کلوروکوئن دوا کی کھیپ امریکہ نہ بھیجنے پر بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق بھارت ملیریا کی دوا ہائڈروکسی کلوروکوئن خاصی بڑی مقدار میں بناتا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہائڈروکسی کلوروکوئن کو کورونا (کووڈ 19) کےخلاف لڑائی میں " گیم چینجر" قرار دیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے بعد بھارت نے امریکہ کو کورونا وائرس کے علاج میں مددگار ملیریا کی دوا برآمد کرنے پر آمادگی کا اظہار کردیا ہے۔

ہائیڈروکسی کلورو کوئن ایک پرانی اور سستی دوا ہے جسے ملیریا کے مریضوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن یہ دوا کورونا وائرس کے علاج میں کسی حد تک مددگار رہی ہے۔

اس دوا کی بڑھتی ہوئی مانگ اور مثبت نتائج کے سبب امریکا نے بھارت سے مذکورہ دوا برآمد کرنے کی درخواست کی تھی جس پر بھارت نے ہچکچاہٹ کا اظہار کیا تھا کیونکہ اس دوا کو لوگوں کی جانب سے بڑی تعداد میں خریدے جانے کے سبب بھارت میں بھی اس کی قلت ہوگئی ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬