08 April 2020 - 21:44
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 442477
فونت
مولانا سبط شبیر:
پیروان ولایت کے سربراہ اور تنظیم کے صدر نے پندرہ شعبان کی عظیم مناسبت پر تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے عالم اسلام سے التماس کیا ہیکہ وہ کرونا وائرس جیسی مہلک بیماری کے علاوہ درپیش دیگر مسائل و مشکلات کیلئے اپنے گھروں میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر پیروان ولایت کے سربراہ مولانا سبط شبیر قمی اور صدر مولانا شبیر احمد صوفی نے شب برآت اور ولادت باسعادت منجی عالم بشریت حضرت امام مہدی (عج) کی عظیم مناسبتوں پر عالم بشریت بالخصوص امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کیا ہے۔

بیان میں ایا ہے : پندرہ شعبان کی عظیم مناسبت پر تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے عالم اسلام سے التماس کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس جیسی مہلک بیماری کے علاوہ درپیش دیگر مسائل و مشکلات کے لئے اپنے گھروں میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ تشویشناک حالات میں صحت ماہرین اور انتظامیہ کے ہدایات پر عمل پیرا ہوجائیں اور اپنے ہی گھرانوں میں خدا کی بارگاہ میں سر بسجود ہوکر یہ رات عبادت الہی میں گزاریں۔

انہوں نے کورونا وائرس کے حوالے سے مراجع تقلید کے ہدایات پر عمل پیرا ہونے کی پرزور تلقین کی اور کہا کہ سہم امام اور سہم سادات کے حوالے سے نمائندہ ولی فقیہ کی ہدایات کے مطابق اپنے علاقہ جات میں مستحق افراد کی مدد کریں تاکہ ان مشکل حالات میں کوئی بھوکا پیاسا نہ رہے۔

انہوں نے ملت اسلامیہ سے کشمیر سے اپیل کی کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت تمام تر اقدامات اٹھائے لیکن اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر تشہیر کے بجائے خوشنودی محمد و آل محمد حاصل کریں۔

تنظیم نے اپنے تمام اراکین سے اپیل کی کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت اپنی بھرپور ذمہ داریاں نبھائیں اور ہمہ وقت خدمت خلق کے لئے تیار رہیں لیکن خدمت خلق کے جذبہ سے سوشل میڈیا کو کوسوں دور رکھیں۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں