13 May 2020 - 23:43
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 442726
فونت
16 مئی یوم مردہ باد امریکا و اسرائیل اور 22 مئی کو عالمی یوم القدس ہونے کی وجہ سے یکجہتی مستضعفین فلسطین اور بیت المقدس کیلئے پورا ھفتہ منانے کا پروگرام تشکیل دیا گیا ہے۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان اور اصغریہ خواتین تحریک کی جانب سے 22 رمضان المبارک تا 28 رمضان المبارک بمطابق 16 مئی تا 22 مئی ہفتہ یکجہتی مستضعفین فلسطین منایا جائے گا۔

16 مئی یوم مردہ باد امریکا و اسرائیل اور 22 مئی کو عالمی یوم القدس ہونے کی وجہ سے یکجہتی مستضعفین فلسطین اور بیت المقدس کیلئے پورا ہفتہ منانے کا پروگرام تشکیل دیا گیا ہے، سوشل میڈیا مہم، قلم نگاری، سوشل میڈیا مہم مسئلہ فلسطین اور بیت المقدس پر ڈاکیومینٹری فلم سمیت دیگر پروگرامات منعقد کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، اصغریہ تحریک اور اصغریہ خواتین تحریک کا مشترکہ اجلاس آن لائن ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد ہوا، جس میں تنظیموں اور تحریک کے مرکزی کابینہ اور کمیٹیز کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اجلاس میں وائرس کے پیش نظر حکومتی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے پلاننگ کی گئی۔ اجلاس میں فیصلے کئے گئے کہ تنظیمیں مشترکہ طور پہ مسئلہ فلسطین کو عوام الناس کے سطح پہ اجاگر کرنے کیلئے ہفتہ مستضعفین فلسطین منائے گی، جس میں تنظیم کی جانب سے سوشل میڈیا پر فلسطین اور بیت المقدس کے حوالے سے ڈاکیومینٹری عام کی جائے گی، جبکہ قلم نگاری کے ذریعے مختلف اخبارات میں کالم اور بلاگ پر نشر کرے گی، جبکہ یونٹس گھر گھر پہ عوام کو مواد پہنچائے گی، جس سے بچوں، خواتین اور نوجوانوں کو آگاہی دی جائے گی۔ اس سلسلے میں مشترکہ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہین، جو پروگرامات کو منظم اور مؤثر انداز میں کروانے کی ذمہ دار ہونگے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں
پربحث
پسندیده خبریں