23 May 2020 - 17:44
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 442802
فونت
قم ایران:
رئیس المبلغین علامہ سید سعید اختر رضوی (ره) کے تبلیغی خدمات اور آپ کے آثار و کتب کی نشر و اشاعت کے سلسلے میں سرزمین قم پر قائم ہونے  والے ادارے «بنیاد اختر تابان» میں علمائے کرام کی افطار کا اھتمام کیا گیا۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، رئیس المبلغین علامہ سید سعید اختر رضوی (ره) کے تبلیغی خدمات اور آپ کے آثار و کتب کی نشر و اشاعت کے سلسلے میں سرزمین قم پر قائم ہونے  والے ادارے میں تین دنوں تک افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں 70 علما نے شرکت فرمائی ۔

اس افطار کا اہتمام علامہ رضوی(رہ) کے خلف صالح (پوتے) بنیاد اختر تابان کے موسس و سربراہ حجۃ الاسلام سید کاظم رضوی کی دعوت پرکیا گیا جس میں قم میں موجود دیگر اداروں، تنظیموں کے سربراہ، مبلغین  اور ہندوستان اور افریقہ سے تعلق رکھنے والے بزرگ علماء نے شرکت فرمائی۔

قابل ذکر شخصیات میں سرزمین ھندوستان کی برجستہ علمی شخصیت حجت الاسلام علامہ منتظر مهدی رضوی ، محبان ام الائمہ تعلیمی و فلاحی ٹرسٹ کے سربراہ حجت الاسلام سید مراد رضا رضوی ، حجت الاسلام سید ضیغم الرضوی، مجلس علمائے ھند شعبہ قم کے صدر حجت الاسلام سید احمد رضا زرارہ، مدرسہ ثقلین قم کے مدیر حجت الاسلام عون محمد نقوی ، مدرسہ شھید ثالث کے مدیر حجت الاسلام علی عباس خان ، ہولی سیٹی اسکول کے مدیر حجت الاسلام عرفان مهدی، برجستہ محقق و مقرر حجت الاسلام عابد رضا نوشاد، رسا نیوز ایجنسی کے ایڈیٹر حجت الاسلام سید اشھد حسین نقوی، خطیب اہل بیت(ع) و مدرس حجت الاسلام سید مبین حیدر، حجت الاسلام والعصر آرگنائزیشن کے ذمہ دار حجت الاسلام سید نصرت علی جعفری ، برجستہ محقق و مقرر حجت الاسلام نجیب الحسن زیدی کے علاوہ دیگر برجستہ علمی شخصیات موجود تھیں۔

ماہ مبارک رمضان میں اس افطار کےاہتمام کے ساتھ ساتھ علامہ رضوی(رہ) کی شخصیت کے نقوش و آثار کے حوالے سے بزرگ علما اور مبلغین سے مشورہ کرنا اور اسی  طرح علمی حلقوں اور سماجی شخصیتوں کے درمیان «بنیاد اختر تابان» کا تعارف کرانا تھا لھذا بعد از افطار خصوصی ملاقات میں  بانئ بنیاد حجت الاسلام مولانا سید کاظم رضوی صاحب کے علمی اور عملی خدمات کا تعارف پیش کیا گیا۔

حجت الاسلام و المسلمین سید کاظم رضوی فی الحال حوزہ علمیہ قم میں درس خارج میں مصروف ہونے کے ساتھ MBA بھی کر رہے ہیں۔ حاضرین جلسہ کو اس ادارے کی تفصیلی کارکردگیوں سے آگاہ کیا گیا، حاضرین نے بھی علامہ رضوی(رہ) کی شخصیت پر اپنے تاثرات پیش کرتے ھوئے ادارے کی ترقی و کامیابی کی دعائیں کیں۔

 حجۃ الاسلام سید کاظم رضوی صاحب نے آخر جلسہ میں مخاطبین کو خطاب کرتے ھوئے باہمی رابطے پر زور دیا اور والہانہ اظھارِ عقیدت کے ساتھ کلمات تشکر ادا کئے۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں
پسندیده خبریں