رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام و المسلمین سید حسن عباس فطرت(رہ) کے انتقال پر والقلم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ مبارکپور اعظم گڑھ۔ یوپی ھندوستان کے اراکین نے گہرے دکھ کا اظھار کیا اور ان کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی ۔
اس پیغام کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے:
إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
*آہ* ! *افسوس* ! آسمان علم و فضل اور ادب کا ایک اور ستارہ ٹوٹ گیا۔
ایسا لگتا ہے جیسے جیسے ماہ برکت ماہ رمضان کا چاند غروب کی سمت جا رہا ہے ویسے ویسے اپنے ساتھ علم و فضل و ادب کے ماہ پاروں کو اپنے ساتھ لے جا رہا ہے۔
ویسے تو ہر طلوع کا اختتام غروب پر ہے مگر "فطرت" کے کچھ ایسے "حسین" شاہکار بھی ہوتے ہیں جن کے آثار ان کے ہمیشہ رہنے کا ثبوت دیتے ہیں۔ "علامہ حسن عباس فطرت" ان معدود کثیر الجہت شخصیتوں میں سے ہیں جن کے چلے جانے سے واقعی اسلام میں ایک خلاء پیدا ہوگیا ہے جس کی بھرپائی ممکن نہیں ہے۔ اذا مات العالم ثلم فی الاسلام ثلمۃ لایسدھا شیء۔
مرحوم نے جہاں علم دین میں اپنی ایک شناخت بنائی، مدرسہ کی تأسیس، طلاب کی تربیت اور قوم کی خدمت میں اپنے آپ کو ہمیشہ مصروف رکھا وہیں اردو ادب اور صحافت کے میدان میں بھی اپنے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں جن کے رہتے انھیں ہمیشہ یاد کیا جاتا رہے گا۔
"والقلم" ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر ٹرسٹ کے اراکین اس مصیبت کا پرسہ سب سے پہلے امام زمانہ عجل اللّٰہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی بارگاہ میں اور پھر رہبر معظم آیت اللہ خامنہای اور تمام مراجع عظام، سوگوار کنبہ اور مرحوم کے شاگردوں کی خدمت میں تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہیں اور ان کی بلندی درجات کےلئے دعاگو ہیں۔
والسلام
والقلم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ
مبارکپور اعظم گڑھ۔ یو پی
۲۹/ رمضان المبارک ۱۴۴۱ ھجری
مطابق ۲۳/ مئی ۲۰۲۰ عیسوی