سعودی عرب کے حکام نے رواں سال حج منسوخ کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے حکام نے رواں سال حج منسوخ کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کے سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز ایک لاکھ سے زائد ہونے کے بعد حکام رواں سال حج منسوخ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی حکام معاملے کا باریکی سے جائزہ لے رہے ہیں اور مختلف پہلوؤں پر غور کیا جارہا ہے، جبکہ باضابطہ فیصلہ ایک ہفتے کے اندر کر لیا جائے گا۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے