15 June 2020 - 13:03
News ID: 442945
فونت
اسرائیلی اخبار ہاآرٹض نے فاش کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے حاکم محمد بن زاید اور سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان دونوں اسرائیل کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے صدی معاملے کو عملی جامہ پہنانے کی تلاش و کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی القدس العربی سے رپورٹ کے مطابق اسرائیلی اخبار ہاآرٹض نے فاش کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے حاکم محمد بن زاید اور سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان دونوں اسرائیل کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے صدی معاملے کو عملی جامہ پہنانے کی تلاش و کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ہاآرٹض کے مطابق امریکہ میں متحدہ عرب امارات کے سفیرالعتیبہ نے اپنے ایک مقالہ میں اسرائیل کو عربوں کا حامی اور دوست ملک قراردیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ امارات اسرائیل کے ساتھ دوستی برقرار کرنے کے لئے کس قدر بے چین ہے۔

العتیبہ کا کہنا ہے کہ اسرائيل عربوں کا حامی اور دوست ہے اور عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ ملکرخطے میں ایران کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو روک سکتے ہیں ۔

متحدہ عرب امارات کے سفیر کا کہنا ہے کہ صرف امارات کے بادشاہ محمد بن زاید ہی اسرائیل کے ساتھ دوستی کے خواہاں نہیں بلکہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان بھی اسرائیل کے حامی اور دوست ہیں اور دونوں حکمراں صدی معاملے کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں اپنی تلاش و کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬