06 July 2020 - 01:55
News ID: 443088
فونت
شیعہ مرجعیت کی اہانت(9)؛
جامعہ امام جعفر صادق علیہ السلام جونپور کے مدیر نے سعودی اخبار الشرق الاوسط کے ذریعہ ایت اللہ العظمی سیستانی کی توہین پر سخت رد عمل پیش کیا اور کہا: ال یھود کے پیسوں پر پلنے والے نیوز پیپر کا عمل ناقابل معافی جرم ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی شھر جونپور سے رپورٹ کے مطابق، جامعہ امام جعفر صادق علیہ السلام جونپور کے مدیر حجت الاسلام و المسلمین سید صفدر حسین زیدی نے اپنے مذمتی بیانیہ میں سعودی اخبار الشرق الاوسط کے ذریعہ ایت اللہ العظمی سیستانی کی توہین پر سخت رد عمل پیش کیا اور کہا: آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی حفظہ اللہ نے اسلامی اخوت و برادری کی راہ میں امام خمینی رہ کی آواز سے آواز ملاکر آل سعود و یھود کے وجود میں آگ لگا دی، اسی بنیاد پر دشمن نے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر اپ کی اہانت کی ہے۔

اس بیانیہ کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عالم اسلام کی محترم ترین شخصیت حضرت آیت اللہ سیستانی دام ظلہ العالی فرزند رسول ابن بتول کے سلسلہ میں سر زمین حجاز مھبط وحی وطن رسول اعظم  (سعودی عربیہ) سے شایع ھونے والے اخبار نے کارٹون بنا کر جس گستاخی اور انسانیت سوز جرم کا ارتکاب کیا ھے وہ نا قابل معافی جرم ہے۔

اصل میں امریکہ اور اسرائیل کی جوتیاں چاٹنے والے سعودی حکمراں کو انسانی و اسلامی اقدار اور آبرو سے دور کا بھی واسطہ نہیں ھے یہ لوگ ھر اس انسان کی عزت وحرمت اور جان کے در پے ھیں۔ جو امریکہ اسرائیل اور خود ان کے بنائے ھوئے ساری دنیا کے امن و چین کو غارت و برباد کرنے والے دھشتگرد گروہ کا دشمن ھے کیونکہ اس سے خود ان کو اور ان کے آقائوں کے مفاد کو خطرہ ھے۔ اور جو بھی وحدت و حقوق انسانی کی پاسداری کو اپنی ذمہ داری سمجھ کر اسکے بچانے میں جی جان سے لگا ھو اور جو  آیت اللہ العظمی امام خمینی رہ کا ہم صدا بن کر عالم اسلام میں اسلامی اخوت کا قول و عمل اور موثر اقدام کے ذریعہ راہ ھموار کرتا ھو ۔

آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے یہ کہکر( کہ سنی ھمارے بھائی ھی نہیں بلکہ ھماری جان ھیں )
سعودیوں یھودیوں امریکیوں کے وجود میں آگ لگا دی۔

الف۔ایران حکومت اور رھبر معظم دام ظلہ کے ساتھ دشمنوں کی لاکھ کوششوں کے باوجود ھمآھنگی اور دوستی جو کہ اسلام و انسانیت دشمنوں کو ایک آنکھ بھی نھیں بھاتی۔

ب۔۔ بلکہ بھت سے نام نہاد شیعہ اور مسلمان کہنے والوں کو بھی ایران دوستی نہیں بھاتی اگر چہ وہ لوگ اپنے آپکو مرجع عالیقدر حضرت آیت اللہ سیستانی حفظہ اللہ کا قریبی بھی ظاھر کرتے ھیں لیکن ایسے لوگ بھی ارباب بصیرت سے پوشیدہ نھیں ھیں ۔

ایسے لوگوں کو بھی ایران دوستی اور وحدت اسلامی کا نعرہ پسند نہیں آتا اور وہ بھی استعمار کے ھاتھوں بکے ھوئے ھیں انشاء اللہ ان کے چہروں سے بھی نقاب اٹھے گی ۔

آیت اللہ سیستانی دامت برکاتہ کا عربستان میں بھی بیحد نفوذ بھی دشمنی کا ایک بڑا سبب ھے ۔

لیکن سعودی حکمراں یاد رکھیں کہ اگر اس اخبار کے خلاف کاروائی نہ ھوئی تو اسے اپنے ملک اور پوری دنیا میں سخت نقصان اٹھانا پڑے گا ۔ مثل مشہور ھے 'اللہ کی لاٹھی میں آواڑ نھیں ہوتی۔

سید صفدر حسین زیدی
مدیرجامعہ امام جعفر صادق صدر امام بسرگسہ جونپور

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬