21 July 2020 - 13:01
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 443235
فونت
پاکستان کے بلوچستان صوبے کے شہر تربت کے بازار میں ایک بم دھماکہ ہوا جسکے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 8 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے بلوچستان صوبے کے شہر تربت کے بازار میں ایک بم دھماکہ ہوا جسکے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 8 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

تربت پولیس کے مطابق دھماکہ آج صبح تربت بازار کے مین روڈ پر ہوا، زوردار دھماکے کے بعد موقع پر آگ بھڑک اٹھی اور دھماکے کے باعث  ایک شخص جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے تربت ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ریسکیو ٹیمیں اور بم  ڈسپوزل ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور دھماکے کی نوعیت اور شدت کا جائزہ لیا۔

ابھی تک کسی بھی گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں