18 August 2020 - 12:44
News ID: 443482
فونت
اسرائیل امارات کی دوستی شروع ہوتے ہی سب سے پہلے رسمی طور سے (موساد) کا چیف یوسی کوہن اپنے خصوصی دورے پر اس وقت ابوظہبی میں موجود ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسی (موساد) کا چیف یوسی کوہن اپنے خصوصی دورے پر اس وقت ابوظہبی میں موجود ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق یوسی کوہن نے تازہ استوار ہونے والے اسرائیل-امارات تعلقات کے حوالے سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی خاطر ابوظہبی کا دورہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی انٹیلیجنس چیف کی جانب سے اماراتی دارالحکومت ابوظہبی کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں انجام دیا گیا ہے جب 3 روز قبل ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل و متحدہ عرب امارات کے درمیان باقاعدہ دوستانہ تعلقات کی استواری کا اعلان کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اسرائیلی انٹیلیجنس چیف یوسی کوہن ان افراد میں ایک ہے جن کا ابوظہبی کے ساتھ اسرائیلی تعلقات کی استواری اور ان کو علی الاعلان کرنے میں خصوصی ہاتھ ہے۔ رپورٹس کے مطابق یوسی کوہن نے قبل ازیں بھی دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کی استواری کی خاطر متعدد بار ابوظہبی کا سفر کیا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬