19 August 2020 - 01:49
News ID: 443488
فونت
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مجاہد عالم دین اور اسلام و شیعیت کی زبان گویا ایت اللہ محمد علی تسخیری کی رحلت پر تعزیت پیش کی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں ایت اللہ تسخیری کے انتقال پر ان کے خاندان، پسماندگان اور چاہنے والوں کو تعزیت پیش کی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذيل ہے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ہمیں اسلام اور تشیّع کے ممتاز، مجاہد عالم دین جناب حجۃ الاسلام والمسلمین حاج شیخ محمد علی تسخیری رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال کی دردناک اور غمناک خبر موصول ہوئی ہے ۔ دنیا اسلام میں مرحوم کی مختلف اور گوناگوں خدمات ان کی کارکردگی کا درخشاں ثبوت ہیں ۔ حالیہ چند برسوں میں عارض ہونے والی ناتوانیوں کے باوجود ان کا عزم و حوصلہ اتنا مضبوط ، پختہ اور قوی تھا کہ وہ اپنی مؤثر، بابرکت اور مفید خدمات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے تھے ۔ فاضل و متعہد عالم دین کی ملک کے اندر بھی ذمہ داریوں اور گرانقدر خدمات ، مجاہدت اور کوششوں کا باب درخشاں ہے۔ میں مرحوم کے اہلخانہ، پسماندگان ، دوستوں اور ساتھیوں کو تعزيت اور تسلیت پیش کرتا ہوں ۔ اور اللہ تعالی کی بارگاہ سے مرحوم کے لئے رحمت، مغفرت اور رضوان الہی طلب کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای
28 مرداد 1399

واضح رہے کہ عالم اسلام کے امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر اور تقریب مذاہب اسلامی کے عالمی فورم کی اعلی کونسل کے سربراہ ایت اللہ محمد علی تسخیری، منگل کو چھیتر سال کی عمر میں تہران کے ایک اسپتال عارضہ قلبی کے سبب انتقال کر گئے۔

آپ عالم اسلام کی ایک معروف علمی و ثقافتی شخصیت تھے۔ ایت اللہ تسخیری پوری عمر شیعیت کی صحیح تصویر پیش کرنے اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یگانگت پیدا کرنے کی کوشش کرتے رہے اور اس سلسلے میں گرانقدر خدمات انجام دیں۔

 ایت اللہ محمد علی تسخیری نے مختلف موضوعات دسیوں کتابیں اور سیکڑوں مقالات عالم اسلام کے لئے چھوڑے ہیں۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬