19 August 2020 - 23:19
News ID: 443497
فونت
حجج الاسلام طالب رضا اور سید محمد کوثر علی جعفری نے عالم اسلام کے مسائل میں رھبر معظم انقلاب کے مشیر ایت اللہ محمد علی تسخیری کے انتقال ہر دکھ درد کا اظھار کیا۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حجج الاسلام طالب رضا اور سید محمد کوثر علی جعفری نے عالم اسلام کے مسائل میں رھبر معظم انقلاب کے مشیر ایت اللہ محمد علی تسخیری کے انتقال ہر اپنے جداگانہ تعزیت نامہ میں دکھ درد کا اظھار کیا اور ان کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی۔

تعزیت نامہ کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے:

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَیْهِ رَاجِعُونَ

إِذَا مَاتَ الْعَالِمُ ثُلِمَ فِي الْإِسْلَامِ ثُلْمَةٌ لَا يَسُدُّهَا شَيْءٌ

آہ افسوس صد افسوس! حضرت آیت ‌الله حاج شیخ ‌محمدعلی تسخیری (طاب ثراہ) نہ رھے!

عالم فرزانه، نہ تھکنے والے مجاهد، و متفکر کم‌ نظیر جهان اسلام، عالم اسلام کے مسائل میں رھبر معظم انقلاب کے مشیر اور مجمع جهانی تقریب مذاهب سپریم کونسل کے سابق سربراہ حضرت آیت‌الله حاج شیخ ‌محمدعلی تسخیری طاب ثراہ کی خبر ارتحال نے تمام مومنین و مسلمین کے دلوں کو غم اور افسوس سےداغ دار کردیا یہ ایک ایسا سانحہ تھا کہ جسکا قبول کرنا ہمارے لیے بہت سخت تھا مگر "رضا بقضائہ و تسلیما لامرہ" ہم اس عظیم سانحہ پر اپنے امام وقت حضرت صاحب العصر و الزمان(عج)، مقام معظم رھبری آیہ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای، مراجع عظام جھان تشیع، حوزات علمیہ ومومنین خصوصا اہل خانہ کی خدمت میں تہ دل سے تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں۔

خداوند کریم کی بارگاہ میں مرحوم کے علو درجات و مغفرت کیلیے دعا گو ہیں اور اہل خانہ کیلیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔ خداوندا مرحوم پر اور انکی قبر پر خاص رحمتیں نازل فرما۔ آمین۔

شریک غم
طالب رضا
حوزہ علمیہ قم ایران
چھارشنبہ ١٩/اگست٢٠٢٠عیسوی

 

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون

بہت ہی افسوسناک خبر ہے

انقلاب اسلامی ایران کے اہم ستون جنہوں نے سالہا سال انقلاب اور دین مبین اسلام کی خدمت کی مقام معظم رہبری کے خصوصی مشاور اور ایران میں اونچے اور کلیدی عہدوں پر فائز رہے ہیں ہماری آخری ملاقات سن 2019 میں تہران میں منعقدہ بین الاقوامی تقریب مذاھب کانفرنس میں ہوئی آپ نے عربی زبان میں تقریر کی بہت ہی پر مغز بیان وحدت اسلامی پر خاص تاکید جوانوں کیلئے مخصوص انداز میں نصیحتیں اس آخری ملاقات کو ہرگز فراموش نہیں کر پاؤں گا خداوند متعال کی بارگاہ میں مرحوم کیلئے مغفرت کا طلبگار ہوں۔

سید محمد کوثر علی جعفری
کشمیر ھندوستان
چھارشنبہ ١٩/اگست٢٠٢٠عیسوی

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬