19 August 2020 - 23:32
News ID: 443498
فونت
صدر مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن ھندوستان نے اپنے تعزیتی بیان میں پرچم دار وحدت اسلامی اور مشیر و معتمد مقام معظمِ رہبری حضرت آیت اللہ شیخ محمد علی تسخیری(رہ) کا انتقال عالَم اسلام کے لئے ایک ایسا نقصان ہے جس کی بھرپائی ناممکن ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق،صدر مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن ھندوستان حجت الاسلام و المسلمین علی حیدر فرشتہ نے عالم اسلام کے مسائل میں رھبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر آیت اللہ محمد علی تسخیری کے انتقال پر اپنے تعزیتی خط میں کہا: اتحاد اسلامی اور یکجہتی کے حوالے سے آیت اللہ تسخیری کی کوششیں ناقابل فراموش ہیں۔

تسلیت نامہ کا متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

اناللہ واناالیہ راجعون

قال الامام الصادق علیہ السلام: «اذا مات العالِم ثُلِّمَ فی الاسلام ثلمۃً لا یسدها شی»

پرچم دارِ وحدتِ اسلامی مشیر و معتمدِ مقامِ معظمِ رہبری حضرت آیت اللہ شیخ محمد علی تسخیری رہ کا انتقال عالَمِ اسلام کے لئے ایک ایسا نقصان ہے جس کی بھرپائی ناممکن ہے۔

آپ نے عرصۂ دراز تک عالمی تقریب مذاہب اسلامی کے ادارے میں سکریٹری جنرل کی حیثیت سے مسلمانوں کے مختلف فرقوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کے سلسلے میں جو اہم کردار ادا کیا ہے وہ ایک ایسا کارنامہ ہے جسے ایک طویل مدت تک یاد رکھا جائے گا۔

ہم اس عظیم سانحہ پر حضرت ولی عصر عج، رہبرِ انقلاب آقای خامنہ ای مدظلہ، مراجعِ تقلید، حوزہ ہای علمیہ، عالمِ اسلام اور مرحوم کے اہلِ خانہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں نیز پروردگارِ عال‫م کی بارگاہ میں آپ کی مغفرت و علوِ درجات کے لئے دعا کرتے ہیں۔

والسلام 
علی حیدر فرشتہ
مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن
18 اگست 2020 عیسوی

آیت اللہ تسخیری کے انتقال پر مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن اظھار غم

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬