رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم کے مشہور و معروف استاد و مرجع تقلید حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے محرم کے مہینے کو عالم اسلام کے لئے ایک اہم اثاثہ جانا ہے اور بیان کیا : دو مہینہ محرم اور صفر نے اسلام کو زندہ رکھا ہے اور اگر یہ دو مہینے نہ ہوتے تو شیعوں کے زیادہ تر آثات باقی نہیں رہ پاتے ۔
حضرت آیتالله مکارم شیرازی نے اس بیان کے ساتھ کہ موجودہ حالات میں عزاداری کی حفاظت اور اس کی ترقی ایک شرعی ذمہ داری ہے بیان کیا : محرم مہینے میں عزاداری شان و شوکت کے ساتھ منعقد کی جانی چاہیئے اور ساتھ ساتھ حافظان صحت کی تاکید ہر عمل بھی کی جانی چاہیئے ۔
انہوں نے محرم کی عزاداری میں حافظان صحت کی نصیحت پر عمل کرنے کی دوبارہ تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : اگر کوئی شخص صحت اصول کا خیال نہ رکھنے کی وجہ سے خود یا کسی دوسرے کو نقصان پہوچاتا ہے تو وہ اس کا ذمہ دار ہوگا ۔
آیت الله مکارم شیرازی نے وضاحت کی : یہ کہ کہا جاتا ہے عزاداری کسی بھی قیمت پر منعقد ہو چاہے اس کی وجہ سے کچھ لوگ مریض یا موت کی آغوش میں کیوں نہ چلے جائیں ، یہ غلط فکر ہے ۔