25 August 2020 - 07:56
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 443551
فونت
حجت الاسلام علامہ حسن ظفر نقوی :
پاکستان کے معروف عالم دین نے کہا : اللہ کی بارگاہ میں آل رسول (ع) کی عظمت کا سبب ان کی قربانیاں ہیں جو انہوں نے اسلام کی بقاء اور سربلندی کی خاطر دی ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے معروف عالم دین و خطیب اہل بیت (ع) حجت الاسلام علامہ حسن ظفر نقوی نے اپنی ایک گفتگو میں اہل بیت پیغمبر اکرم ص کی فضیلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : پیغمبر اکرم (ص) اور آپ کی آل کی شان یہ ہے کہ نماز میں آپ پر درود بھیجا جاتا ہے، ان کی محبت کے بغیر عبادت کامل نہیں ہوتی۔

انہون نے بیان کیا : اللہ کی بارگاہ میں آل رسول (ع) کی عظمت کا سبب ان کی قربانیاں ہیں جو انہوں نے اسلام کی بقاء اور سربلندی کی خاطر دی ہیں۔

حجت الاسلام علامہ حسن ظفر نقوی نے کربلا کے میدان میں امام حیسن علیہ السلام کی شحاعانہ قربانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : کربلا کے میدان میں نواسہ رسول (ع) اور ان کے مختصر لشکر نے صبر، ایثار اور شجاعت کی وہ داستان رقم کردی کہ اب قیامت تک امام عالی مقام کا تذکرہ عالم انسانیت کی عظیم ترین میراث قرار پاگیا۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں