07 September 2020 - 14:53
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 443664
فونت
مکتب سدرۃ المنتہیٰ کے ذمہ داراوں نے حجت الاسلام و المسلمین شیخ حسن نجفی کے انتقال کی تعزیت پیش کی ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مکتب سدرۃ المنتہیٰ کے ذمہ داراوں نے سانگلی مہاراشٹر ھندوستان کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین شیخ حسن نجفی کے انتقال کی تعزیت پیش کی اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظھار کیا ۔

اس تعزیت نامہ کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

اناللہ واناالیہ راجعون

عن الإمام الصادق (ع) : "إذا مات العالم ثُلم في الإسلام ثَلمة لا يسدّها شيء إلى يوم القيامة "جب کوئی عالم (باعمل) دنیا سے اٹھ جاتاہے تو دیوارِ اسلام میں ایک ایسا دراڈ پڑجاتا ہے جسے کوئی چیز پُر نہیں کر سکتی"

آسمانِ علم و معرفت کا درخشندہ ستارہ حجت الاسلام والمسلمین آقای شیخ حسن مبلغی کرگیلی کا سانحۂ ارتحال شیعہ قوم کا ایک عظیم نقصان ہے مرحوم مدتِ دراِز تک حوزۂ علمیۂ نجفِ اشرف میں مشغول درس و تدریس تھے آپ کو سرکار آیت اللہ العظمی سید ابوالقاسم الخوئی اور شھید باقر صدر رحمۃ اللہ علیھما سے بھی شرفِ تلمذ حاصل تھا

اپ ہندوستان آنے کے بعد سانگلی مہاراشٹرا میں تقریباً چالیس سال تک امام جمعہ و جماعت کے فرائض انجام دیتے رہے وہ ہمیشہ مومنین کے ہردل عزیز رہے ہیں۔

ہم اس غمناک موقع پر حضرت امام عصر عج، مراجعِ تقلید، حوزات علمیہ، مومنین کرام بالخصوص اہل خانہ اور سانگلی کے مومنین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

شریک غم:
مکتب سدرۃ المنتہیٰ حیدرآباد

/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں