‫‫کیٹیگری‬ :
02 March 2013 - 14:01
News ID: 5171
فونت
رسا نیوزایجنسی - فسلینی نیوز ایجنسیز نے فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم کے زخمی ہونے کی خبرفاش کی ۔
فلسطين


رسا نیوزایجنسی کی قدسنا سے رپورٹ کے مطابق، فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم "سلام فیاض" جمعہ کو بلعین گاؤں میں احتجاجی مظاہرے کے دوران زخمی ہوگئے ۔


صہیونی حکومت کی جانب سے تعمیر کی جانیوالی دیوار کے خلاف منعقد ہونے والے مظاہرے کے دوران صہیونی فوجیوں نے مظاہرین کے خلاف بڑے پیمانے پر زہریلی اور آنسو گیسوں کا استعمال کیا جسکے نتیجے میں درجنوں فلسطینیوں کو جن میں سلام فیاض بھی شامل تھے دم گھٹنے کے باعث اسپتال منتقل کرنا پڑا۔


زخمیوں میں کئی غیرملکی مظاہرین کے علاوہ ایک نامہ نگار اور ایک ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔


قابل ذکر ہے کہ صہیونی فوجیوں نے بلعین گاؤں کے علاوہ، نعلین ، المعسرہ اور نبی صالح میں بھی ہونیوالے کل کے احتجاجی مظاہروں میں شریک فلسطینی اور غیرملکی امن کارکنوں پر حملہ کرکے درجنوں افراد کو زخمی کردیا ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬