رسا نیوزایجنسی - صیہونی حکومت کی مخالف یہودی تنظیموں نے غزہ کے لئے امدادی کاروان روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، یہ امدادی کارواں اگلے مہینے غزہ کی طرف روانہ ہوگا اور اسمیں برطانیہ،جرمنی اور امریکہ کے امدادی کارکن شامل ہونگے۔
اس امدادی کارواں کو لیکر جانے والے انچارج نے اپنی گفتگو میں کہا : اس میں اسکول کے طلباء ، بیماروں اور مچھیروں کے لئے امدادی سامان ہوگا۔
غاصب صیہونی حکومت کی مخالف یہودی تنظیموں نے اس سلسلے میں کہا : غزہ کی جانب اس امدادی کاروان کی روانگی کا مقصد غزہ کے محاصرے کے خلاف احتجاج کرنا ہے اور دنیا کو یہ دکھانا ہےکہ غاصب صیہونی حکومت کی سیاست کا مذھب یہود سے کوئی تعلق نہیں اور دنیا کے تمام یہودی غاصب صیہونی حکومت کی سیاست سے راضی نہیں ہیں ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے