سعودی عرب کے مشہور شیعہ عالم دین :
رسا نیوز ایجنسی ـ سعودی عرب کے مشہور شیعہ عالم دین نے حکومت ترکی اور ان کی عوام کا غزہ کے مظلوم عوام اور صلح کشتی کی دفاع کو سراہا ۔
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام سید منیر الخباز سعودی عرب کے مشہور شیعہ عالم دین نے اپنے ایک پیغام میں صلح کشتی پر ہوئے اسرائیل کی طرف سے ظالمانہ حملہ کی بنا ترکی حکومت اور اس کی عوام کے کارنامہ پر ان کی خدمت میں ھدیہ تشکر پیش کی ہے ۔
اس پیغام میں بیان کیا گیا ہے : حکومت ترکی کی طرف سے صلح کشتی کے سلسلہ میں فداکارانہ حمایت اور ھمدردی اور غزہ میں محاصرہ مسلمانوں کا دفاع مسلمانوں کے عزت و احترام کا سبب بنی ہے ۔
انہوں نے وضاحت کی : حالانکہ عربی ممالک غزہ کے اس محاصرہ کے سامنے خاموشی اختیار کیا اور عربی غیرت کو بھلا دیا ہے یہ ترکی تھا کہ جس نے غزہ کے اس محاصرہ کو توڑنے کے لئے اس کے سامنے کھڑا ہوا ہے ۔
حجت الاسلام الخباز نے عربی میڈیہ کا دوطرفانہ اقدام پر شدت کے ساتھ مذمت کرتے ہوئے اظہار کیا : عربی میڈیہ ابھی «وا غزاه» کی صدا شدت کے ساتھ بلند کر رہی ہے اور عراقی عوام کے ساتھ دوسرا رخ اختیار کرتی ہے یہ قوم جس مصائب و مشکلات کو تحمل کر رہی ہے ان کی بے توجی کا شکار بنی ہوئی ہے ۔
انہوں نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا : عربی میڈیہ اس صلح کشتی میں شھید کو شھید کہنے سے پرھیز کر رہی ہے جب کہ صدام حسین کو جو کہ ظالم اور گنہگار تھا اس کو قوم پرستی کی بنا پر شھید کے نام سے بلاتی ہے یہ عربی میڈیہ کے عربی تعصب کا نتیجہ ہے ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے