رسا نیوزایجنسی - طلباء تنظیم پاکستان اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نےمشترکہ اجلاس میں فلسطینیوں سے ھمبستگی کا اظھارکیا
رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی اور طلباء تنظیموں کے رہنما وں نے مشترکہ اجلاس منعقد کیا ۔
انہوں نے دنیا سے اسرائیل کے جارحانہ عزائم کے خلاف نوٹس لینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا : پاکستانی عوام جن کے دل فلسطینیوں کے دل کے ساتھ دھڑکتے ہیں ماہ رمضان المبارک میں غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے خلاف بھرپور جد وجہد کریں گے۔
انہوں نے فلسطین کی مظلوم اور نہتی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا: آزادی بیت المقدس کے حوالے سے ماہ رمضان المبارک میں جمعۃ الوداع کو یوم القدس کے عنوان سے مناتے ہوئے مختلف مساجد پر غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے خلاف اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔
انہوں نے دونوں کمیٹوں کے مشترکہ پروگرام کی مزید تفصیل بتا تے ہوئے کہا : تمام طلباء تنظیمیں اور فلسطین فاؤنڈیشن کا مشترکہ مظاہرہ 22 رمضان المبار ک کو کراچی پریس کلب کے باہر کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید بیان کیا : مسئلہ فلسطین کو پاکستان کی سرزمین پر اجاگر کرنے اور غاصب صہیونی ریاست اسرائیل سے پاکستانی عوام کی نفرت کا اظہار کرنے کے لئے مختلف پروگرامات ترتیب دئے جائیں گے جبکہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے ساتھ مل کر فلسطین کاز کے لئے بھرپور جد وجہد جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ اس اجلاس میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی ورکنگ کمیٹی کے اراکین میں یاسر اقبال،عباس عابدی،مجتبیٰ قادری،مظفر فاروقی،ذنیر صدیقی، اور دیگر شریک تھے۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے