17 August 2010 - 15:48
News ID: 1707
فونت
PLF کی جانب سے پورے پاکستان میں :
رسا نیوزایجنسی - مظلوم فلسطینوں کی ھمدردی کو لیکر فلسطین فاؤنڈیشن پورے پاکستان میں بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرے گی ۔
فلسطين فاؤنڈيشن پاکستان

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، فسلطین فاونڈیشن نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کو اپنا شرعی اور اخلاقی فریضہ بیان کرتے ہوئے پاکستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے مطالبہ کیا کہ ماہ رمضان المبارک میں مسئلہ فلسطین کی اہمیت کو اجاگرکریں او ر مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے خصوصی پروگرام منعقد کریں ۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان (پی ایل ایف ) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوارن کہا : مسئلہ فلسطین صرف کسی ایک قوم ، کسی ایک مذہب، کسی ایک نسل یا کسی ایک قبیلہ سے تعلق رکھنے والوں کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ مسئلہ فلسطین عالم انسانیت کا مسئلہ ہے جس کے لئے دنیا بھر کی غیور قوموں کو چاہئے کہ جس حد تک ممکن ہو فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور غاصب صہیونی ریاست اسرائیل سے نفرت کا اظہار کریں ۔

صابر کربلائی نے اس پروگرام کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا : ماہ رمضان المبارک میں قبلہ اول بیت المقدس و مسجد اقصیٰ کی آزادی او ر فلسطین کے مظلوم اور نہتے عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک بھر میں بین الاقوامی فلسطین کانفرنس بعنوان ''محصور اہل فلسطین اور ان کی پکار'' منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس بین الاقوامی فلسطین کانفرنس میں وفاقی دارلحکومت اسلام آباد،لاہور،پشاور،کوئٹہ سمیت کراچی میں منعقد کی جائیں گی جس میں ملک کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے مرکزی قائدین ،میاں رضا ربانی،،مشاہد حسین سید،راجہ ظفر الحق ،لیاقت بلوچ ،سید غوث علی شاہ،،صاحبزادہ ابولخیر،علامہ عباس کمیلی،علامہ ناصر عباس جبکہ نواب زادہ طلال اکبر بگٹی،ڈاکٹر عبد لحئی بلوچ،کمانڈر خداداد،عبد المتین اخونزادہ،عثمان کاکڑ ،قدوس ساسولی کے علاوہ علامہ مقصود ڈومکی اور معروف تجزیہ نگار منصور جعفر شرکت کریں گے اور خطاب کریں گے ۔

واضح رہے کہ کراچی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی فلسطین کانفرنس میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے مرکزی رہنما لبنان سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کریں گے جبکہ کوئٹہ میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے رہنما ڈاکٹر اسامہ حمدان ٹیلی فونک خطاب کریں گے۔

اجلاس میں پی ایل ایف کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اراکین نے فلسطین فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لیا اور پروگرامات کو حتمی شکل دی ۔

اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اراکین میں علی احمر، ذیشان حیدر، مظفر فاروقی، یاسر اقبال، فخر عباسی، عبد العلیم، ذنیر صدیقی، مرزا نعمان اور مجتبیٰ قادری کے علاوہ دیگر بھی شریک تھے۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬