‫‫کیٹیگری‬ :
18 March 2013 - 16:35
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 5233
فونت
رسا نیوز ایجنسی - رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران نے نئے شمسی سال کی آمد پر عدلیہ کی جانب سے بعض قیدیوں کی سزاؤں میں بخشش اور کمی کی درخواست سے موافقت کیا ۔
رہبر معظم کي  موافقت

 
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید نوروز اور 12 فروردین یوم اسلامی جمہوریہ ایران کی آمد کے موقع پر عام عدالتوں ، فوجی اور انقلابی عدالتوں سے سزا پانے والے 1059 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کی درخواست سے موافقت کی ہے۔

 

عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ آملی لاریجانی نے عید نوروز اور یوم اسلامی جمہوریہ ایران کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام اپنے خط میں تحریر کیا ہے کہ متعلقہ کمیشن نے1059 افراد کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کے شرائط تشخیص دیئے ہیں جو آپ کی خدمت میں پیش کئے جاتے ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عدلیہ کے سربراہ کی اس درخواست کو منظور کرلیا۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬