05 August 2013 - 14:45
News ID: 5760
فونت
رسا نیوز ایجنسی – اسلامی جمھوریہ ایران کے نئے صدر حجت الاسلام ڈاکٹر حسن روحانی نے افغانستان کے صدر حامد کرزئی سے ملاقات میں دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات پر تاکید کی ۔
ڈاکٹر حسن روحاني اور حامد کرزئي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمھوریہ ایران کے نئے صدر حجت الاسلام ڈاکٹر حسن روحانی نے افغانستان کے صدر حامد کرزئی سے ملاقات میں دونوں فارسی بولنے والے ممالک کے مابین تعلقات کی اہمیت اور ان میں توسیع پر زور دیا۔


ڈاکٹر حسن روحانی نے، حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرنے آئے افغان صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا : ایران اور افغانستان کی بہت زیادہ تاریخی مماثلت ہے اور دونوں ممالک کو چاہئے کہ زیادہ سے زیادہ تعلقات کی توسیع کے ذریعہ موجودہ امکانات کا فائدہ اٹھائیں ۔

 

ایران کے نئے صدر نے کہا: دوسرے موقع پر دونوں ممالک کے حکام کے درمیان ملاقات کی جائے گی جس میں تعاون کے راستوں کے جائزے پر تفصیل سے گفتگو ہوگی ۔

 

انہوں نے کہا : فارسی بولنے والے ملک ایران، افغانستان اور تاجکستان، ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں اپنے تعلقات کو وسیع کر سکتے ہیں۔

 

افغان صدر حامد کرزئی نے بھی اس ملاقات میں ڈاکٹر حسن روحانی کو ایران کا صدر بننے پر مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ ایران کی نئی حکومت سے ترقی اور ترقی کی زیادہ سے زیادہ زمین ہموار ہوگی۔

 

انہوں نے اسی طرح افغان حکومت اور عوام کی حمایت پر ایران کی تعریف کرتے ہوئے کہا : ایرانی عوام اور حکومت نے ہمیشہ افغانستان کے مسائل کو سمجھ کر لاکھوں افغانی شہریوں کو اپنے یہاں پناہ دی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬