07 September 2013 - 22:29
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 5899
فونت
رسا نیوز ایجنسی – ایران کے نامور شیعہ عالم دین آیت الله سید حسن طاهری خرم آبادی نے اج صبح کہولت سن اور قلبی عارضہ تحت قم کے ایک ہاسپیٹل میں دم توڑ دیا ۔
آيت ‌الله طاهري خرم آبادي آيت ‌الله طاهري خرم آبادي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل کے رکن آیت الله سید حسن طاهری خرم آبادی ، اج صبح  دار فانی کو الوداع کہ کے اپنے معبود حقیقی سے ملے  ۔


مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل کے رکن کو کچھ دنوں قبل قم کے بہشتی ہاسپیٹل میں بھرتی کیا گیا تھا جو اج صبح اپنے معبود حقیقی سے ملے ۔


مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل نے اپنے ارسال کردہ پیغام میں آیت الله سید حسن طاهری خرم آبادی کے انتقال کی تعزیت پیش کرتے ہوئے انقلاب اسلامی ایران ، ولایت فقیہ ، شاگردوں کی تربیت اور معارف اسلامی کے نشر میں اس عالم دین کی کوششوں اور خدمتوں کو سراہا اور اس کی قدر دانی کی ۔


کل اتوار کے دن مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت ‌الله شبیری زنجانی، مرحوم آیت ‌الله طاهری خرم‌ آبادی کے جنازہ پر نماز پڑھیں گے اور اس کے بعد حرم مطهر حضرت معصومہ (س) شھر مقدس قم میں اپ تدفین کی جائے گی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬